جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا

ریاض:سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذو الحج کا چاند نظر آیا گیا ہے ، عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو منائی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحج 1443 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس پر سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متعدد خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آنے کی مستند شہادتوں کے بعد ذوالحج کے چاند کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

متعلقہ سعودی حکام کے مطابق مملکت میں یکم ذوالحجۃ 1443 ہجری کا آغاز 30 جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتے کو ہو گی۔

پاکستان

سابق خاتون اول کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق خاتون اول  کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ 

 بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے پر  اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ  سب جیل کے لوازمات کیا ہیں آئندہ سماعت پیر کو عدالت کی  معاونت کی جائے ۔ بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے ۔

بشری بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے مرکزی درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیری پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز  کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب  ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کی ، کپتان ہیلی میتھیوز 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آوٹ  جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے کیلئے جن 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں مبینہ کپتان ندا ڈار، مبینہ علی، سدرا امین، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، ناجیہ علوی، طوبیٰ حسن، ڈینا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم آبر آلود ہے اور ہر طرف بادل چھائے ہوئے ہیں ،کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll