لاہور : ملک میں آج سے مون سون کا آغاز ہو گا ، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں 30 جون سے 4 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 30 جون سے 4 جولائی کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ لاہور گوجرانولہ فیصل آباد سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔ اس حوالے سے لاہورکے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، آئی آئی چندریگر روڈ، سپر ہائی وے، ڈیفنس، محمود آباد اور نارتھ کراچی میں بادل برسے۔
پی ڈی ایم اےکاکہنا ہے کہ مسافر اور سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 14 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 14 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 17 hours ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 14 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 14 hours ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 15 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 17 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 11 hours ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 18 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 17 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 15 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 18 hours ago












