اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکمیشن خارجہ اموریانگ جی چی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کاوفدپاکستان کادورہ کررہاہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دورہ بیجنگ میں ڈائریکٹریانگ سےاہم ملاقات ہوئی ، ڈائریکٹریانگ نے دونوں ملکوں کےعوام کوقریب لانے میں اہم کرداراداکیا ، پاکستان کی حکومت اورعوام آپ کےکردار کی معترف ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کاقابل اعتماد دوست ہے، چین نےہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے، ہم نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
وزیر اعظم نے سی پیک کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور جلد تکمیل کے حکومتی عزم کا اظہارکیا گیا ۔
ملاقات میں رہنما کمیونسٹ پارٹی یانگ جی چی (Yang Jiechi) نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا عمل تیز ہوگا ۔ یانگ جی چی کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف وزریوں سےآگاہ کیاگیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کی حمایت اور 2.3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی تجدید پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں یانگ جی چی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے عالمی اور علاقائی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یانگ جی چی پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں، کورونا وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح کی حکومتی شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 7 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 6 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 42 منٹ قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 3 گھنٹے قبل