جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ، صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شیڈول اورایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ، صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج اسمبلی ہال میں شام 4 بجے ہوگا ، اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویزالہی ہوں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں پر مکمل پابندی ہو گی ۔

سپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریز بند ہوں گی ، میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کریں گے ، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے آج دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروائی جا رہی ہے جبکہ تحریک انصاف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔  تحریک انصاف نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلے میں قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں منحرف ہونے والے 25 ارکان کے ووٹوں کو نکال کر ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروائی جائے اور جیتنے والے وزیراعلیٰ  ہفتے  کو دوبارہ حلف لیں۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اراکین

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اراکین کی کل تعداد 371 ہے تاہم 25 ارکان منحرف ہونے پر ڈی سیٹ ہونے کے بعد یہ تعداد 346 رہ گئی ہے اور وزیراعلیٰ کے لیے درکار سادہ اکثریت کسی گروپ کے پاس نہیں۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ایوان کی سادہ اکثریت یعنی 186 کسی کے پاس نہ ہو تو پھر جس رکن کے پاس موجود ارکان کی سادہ اکثریت ہو وہی وزیراعلیٰ منتخب ہو جائے گا۔

تجارت

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll