جی این این سوشل

پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 
 

کھیل

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹیکٹس فراہم کر دی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بے سہارا ور یتیم بچوں کومیچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں۔
140  بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مہمان ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے مسکراہٹ کیلئے یہ حقیر سی کوشش ہے۔ 
یادر رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے ۔ سیریز کے 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ چوتھا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 
پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔
 نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی یہ سیریز 5 میچوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔ پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں کی کھلیں جا سکی تھیں۔
اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا  ٹرائل : سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف ایپلوں پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا  ٹرائل : سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق معاملہ لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے ججزکمیٹی کو بھیج دیا۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف ایپلوں پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل تھے۔
سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور اعوان نے بتایا کہ عید پر 20 ملزمان رہا ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، متفرق درخواست کے ذریعے رہائی پانے والوں کی تفصیل جمع کرائی ہے۔
جسٹس میاں محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ رہا ہونے والے ملزمان کے خلاف اب کوئی کیس نہیں ہے؟
اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ ان ملزمان کو سزا یافتہ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے، ایک بچے کو ٹرائل کیے بغیر سزا یافتہ کیا گیا وہ اب چھپتا پھر رہا ہے، یہ جو کچھ بھی ہوا ہے بڑا بے ترتیب سا ہوا ہے۔
جسٹس امین الدین نے پوچھا کہ آپ جس کی بات کر رہے ہیں وہ اٹارنی جنرل کی جمع کرائی فہرست میں ہے؟ اعتزاز احسن نے بتایا کہ وہ اس فہرست میں شامل ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بینچ پر اعتراض اٹھایا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll