وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی شہدا کی مرہون منت ہے اور امن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی شہدا کی مرہون منت ہے اور امن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جو ان کا قرض ہمارے ذمہ تھا اسے ادا کر چکے اور شہدا کی قربانیاں قوم کی تقدیر بدل دیتی ہیں۔ شہدا کا قرض بھی دعا سے پہلے ادا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بحث پر پڑے ہوئے ہیں لیکن آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔ ہم نے بھرپور کوشش کی کہ تیل کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑیں اور ہماری حکومت پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا نہیں چاہتی تھی۔ پھر ہم نے سوچا اس کے بجائے الیکشن میں چلا جایا جائے لیکن الیکشن کی طرف جاتے تو معاملہ نگراں حکومت کے پاس جاتا اور ملک ڈیفالٹ کی طرف جاتا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کہا گیا ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے پھر یہ وہ لمحہ تھا جس کے لیے یہ کرنا پڑا۔ کوئی شبہ نہیں کہ معاہدہ ناقابل بحث تھا لیکن پھر تاخیر کا شکار ہوا۔
تقریب میں شریک افراد کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ آپ بھی مہنگائی سے متاثر ہیں۔ ملک کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال سیاسی ہم آہنگی کے بغیر ممکن نہیں۔ جب تک سیاسی جماعتیں مل کر نہیں بیٹھیں گی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کہتا ہے فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، فلاں کو نہیں چھوڑوں گا لیکن اس قسم کی گفتگو انسانوں کو تباہ کرتی ہے اور ایسے بیانات قوموں کے لیے تباہی کا باعث ہوتے ہیں۔ جب تک سب لوگ مل کر نہیں بیٹھیں گے ملک آگے نہیں جا سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف ایک شخص کہتا ہے لانگ مارچ کروں گا یہ کروں گا وہ کروں گا لیکن 4 سال میں ملک کی تقدیر نہ بدلی اور جن کی تقدیر بدلی ان کا تو جواب نہیں دیتے کہ وہ کون تھی اور کون تھا۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم سب مل کے کام کریں اور صرف سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ ہر فرد کا کام ہے۔ ہمیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے اور قوم اس وقت بہتر فیصلہ کرے گی اور وہ ان کا ساتھ دے گی جو ملک کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago





