جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے، منی گالہ گینگ نے بےدردی کے ساتھ پنجاب کےخزانے پر غدر مچایا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے، مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مریم نواز نے عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک بنایا، عمران نے جی پیک بنایا، یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 ویلنشیا چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے، عمران کی اہلیہ آڈیو لیک میں کہتی ہے جو الزام لگائے اس پر غداری کا الزام لگا دو، شکر ہے انہوں نے یہ نہیں کہا کہ خواب میں بشارت ہوئی ہے غداری کے ٹرینڈ چلاؤ۔

 قومی خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہمیں تاریخ کے سب سے بڑے بہروپیے کا سامنا ہے، اب پی ٹی آئی کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں، لوگوں کو چور ڈاکو کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا وارداتی نکلا۔

انہوں نے کہا کہ عوام جان گئے ہیں کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، بارہ کروڑ کے صوبے پنجاب پر ایک گینگ حکومت کر رہا تھا، پنکی پیرنی، اس کے بچے، سابقہ خاوند اور فرح گوگی کا گینگ عمران کی سربراہی میں پنجاب پر حکومت کر رہا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک بنایا، عمران نے جی پیک بنایا، یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور متعارف کروایا۔

مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، عوام جانتے ہیں کہ قیمتیں آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے بڑھانی پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں غریب کے گھر بجلی کا بل نہیں آئے گا، ن لیگ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب خزانہ خالی ہے، خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کبھی 75 سال میں ایسا نہیں ہوا کہ آپ بجلی استعمال کریں اور بل نہ آئے، میرا دل چاہتا ہے کہ سب کچھ آپ کے قدموں میں لا کر رکھ دوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے ساتھ دیا تو وہ وقت دور نہیں جب غریب کا بچہ بھی 3 وقت کی روٹی کھائے گا۔

پاکستان

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں صافین کو اووربلنگ کرنےوالے اہلکاروں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق اب نیپرا اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات کو دیکھے گا اور ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا ذرائع  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بلاوجہ ہراساں کئے جانے سے بچنے کے لیے رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گی ، افسران کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم حادثے میں شیر افضل مروت اور ساتھی محفوظ رہے۔

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔

تاہم خوش قسمتی سے شیر افضل مروت محفوظ رہے اور دوسری گاڑی سےاسلام آباد روانہ ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll