راولپنڈی : کارگل کی جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 23 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔


کارگل کے معرکے میں جرات اوربہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا یوم شہادت آج نہایت عقیدت اوراحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
کارگل میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھانے اور ہیبت طاری کر دینے والے 29سالہ فوجی جوان کو بہادی کے اعزاز میں نشان حیدر سے نوازا گیا۔
کیپٹن کرنل شیرخا ن ، وہ شیرتھے کہ جب دھاڑے تودشمن بھی د ہل کر رہ گیا، ان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا ۔ کیپٹن کرنل شیر خان پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے گاؤں نواکلی میں پیدا ہوئے تھے ، ان کے دادا نے کشمیر میں سنہ 1948 کی مہم میں حصہ لیا تھا ۔
ان کے یہاں جب پوتا پیدا ہوا تو انھوں نے کرنل کا لفظ ان کے نام کا حصہ بنا دیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید عہدے کے اعتبار سے کیپٹن تھے جبکہ کرنل ان کے نام کا حصہ تھا یعنی ان کا پیدائشی نام کرنل شیر خان تھا۔
گورنمنٹ کالج صوابی سے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ائیرمین کے طور پر پاکستان ائیر فورس میں خدمات پیش کیں۔1994میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔
1998میں انہوں نے خود کو لائن آف کنٹرول پر تعیناتی کیلئے پیش کیا جہاں وہ ستائیسویں سندھ رجمنٹ کی طرف سے ناردرن لائن انفنٹری میں تعینات ہوئے۔
انہوں نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ بھارتی فوج نے بھی ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔
کارگل کے معرکے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 4 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 4 days ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 4 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 4 days ago
