اسلام آباد :ملک میں مون سون کی طوفانی انٹری ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔


پاکستان میں اس بار مون سون اپنے معمول سے کچھ ہی دن پہلے داخل ہو گیا تھا جس کے بعد وقفے وقفے سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
موسلادھار بارش کے بعد موسم حسین ہو گیا ، گہرے سیاہ بادلوں نے دن کو رات میں بدل دیا جبکہ مارگلہ کی پہاڑیاں بادلوں میں چھپ گئیں۔ مری، وزیرآباد، گجرات سیالکوٹ اور دیگرشہروں میں بادل برس پڑے۔
کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں آج ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے ۔
خلیج بنگال سے آنیوالا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، کھارادر کے اطراف بھی بارش ہوئی، مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کو طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سریاب اور مشرقی بائی پاس کے علاقوں سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں، شہر کے مصروف ترین و کاروباری شاہراہیں سیوریج کے پانی سے دریا کا منظر پیش کرنے لگی، پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا۔
سریاب روڈ کے قریب مکانات کی چھتیں گر گئیں جس سے دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، خضدار، کوہلو، صحبت پور، اوستا محمد میں بارش،، کوہلو اور قلات میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 8 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 10 گھنٹے قبل






