جی این این سوشل

پاکستان

خیبر پختونخواپر اسمبلی کی بریفنگ اور صوبے کی سب سے بڑی اور حکمران جماعت شامل ہی نہیں:فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی سنجیدگی کا اندازہ لگائیں کہ خیبر پختونخواپر اسمبلی کی بریفنگ میں صوبے کی سب سے بڑی اور حکمران جماعت شامل ہی نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخواپر اسمبلی کی بریفنگ اور صوبے کی سب سے بڑی اور حکمران جماعت  شامل ہی نہیں:فواد چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں ملک کے اداروں کی سنجیدگی پر سوال اٹھایا ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اداروں کی سنجیدگی کا اندازہ لگائیں کہ خیبر پختونخوا پر اسمبلی کی بریفنگ ہے اور صوبے کی سب سے بڑی اور حکمران جماعت بریفنگ میں شامل ہی نہیں۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اسمبلی بریفنگ کے حوالے سے کہا کہ چند مسخروں کو بٹھا کر بریفنگ ہو گئی۔

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا امید ہے ہمارےکھلاڑی اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔


 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

معروف باکسر عامر خان کو ایک دن کے لیے کیپٹن کا اعزاز

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف باکسر عامر خان کو  ایک دن کے لیے کیپٹن کا  اعزاز

معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll