Advertisement
پاکستان

ہر درد کے مسیحا عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 6سال بیت گئے

ان کی سماجی خدمات کے صلے میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 8th 2022, 3:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہر درد کے مسیحا عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 6سال بیت گئے

بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی  ہے، خدمت کے پیکر عبدالستار ایدھی کی ایمبولینس سروس آج  دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے، یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے، انھوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ  بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں۔

عبدالستار ایدھی نے صرف 5  ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد رکھی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم  کیے۔

قیام  پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے ہندوستان سے پاکستان آ کر کراچی کے علاقے کھارادر میں سکونت اختیار کی اور 1951 میں ایک چھوٹے سے کلینک کے ذریعے خدمت خلق کا آغاز کیا۔

عبدالستار ایدھی نے 1957 میں پہلی بار بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کی جب شہر میں فلو کی وبا پھیلی اور متعدد لوگ متاثر ہوئے۔ عبدالستار ایدھی نے متاثرین کے لیے رقوم جمع کیں اور نہ صرف ان کے علاج معالجے کا انتظام کیا بلکہ شہر کے مضافات میں خیمے بھی لگائے، بعد ازاں جس عمارت میں انہوں نے ڈسپنسری کھولی، اسے خرید لیا اور وہاں میٹرنٹی ہوم اور نرسوں کی ٹریننگ کا ادارہ قائم کیا جس سے ایدھی فاؤنڈیشن کا آغاز ہوا۔

عبدالستار ایدھی نے بعد ازاں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا، ایک ایمبولینس سے شروع ہونے والی ایمبولینس سروس آج  دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 1987 کے مطابق اس وقت ان کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس تھی۔

2006 میں انہوں نے ایدھی انٹرنیشنل ایمبولینس فاؤنڈیشن کے قیام کااعلان کیا، جس کے تحت دنیا کے کسی بھی ملک کو ایمبولینس عطیہ کی جاتی ہیں اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ پانچ سال تک انہیں استعمال کرنے کے بعد انہیں فروخت کر دیں اور حاصل ہونے والے رقم کو سماجی خدمات کے لیے استعمال کریں۔

ان کی سماجی خدمات کے صلے میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیا۔

عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں پورے سرکاری اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا۔ ان کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور میت کو گن کیرج وہیکل کے ذریعے جنازہ گاہ تک لایا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر مارچ 2017 میں پچاس روپے کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا تھا۔

Advertisement
بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا  فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

  • 3 hours ago
سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے

  • an hour ago
خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی

  • an hour ago
پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • 4 hours ago
روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

  • an hour ago
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان

  • 4 hours ago
وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

  • an hour ago
پہلا ٹی20:  بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی20:  بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

  • an hour ago
سندھ حکومت کا  نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز

  • 2 hours ago
پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

  • 5 hours ago
 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

  • 4 hours ago
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

  • 42 minutes ago
Advertisement