جاپان کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے جبکہ حکومتی ترجمان جلد واقعے کے حوالے سے میڈیا سے بات کریں گے۔


جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ممکنہ طور پر دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئے ہیں، حملے کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی رہی تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ نارا کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب شنزو ایبے انتخابی مہم کے سلسلے میں وہاں موجود تھے۔
جاپانی میڈیا چینل نیشنل براڈکاسٹر این ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد ایک 40 سالہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جب سابق وزیراعظم اتوار کو ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس وقت گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی۔
ایک عینی شاہد خاتون نے این ایچ کے کو بتایا ’جب شنزو ایبے خطاب کر رہے تھے اس وقت ایک شخص پیچھے سے ان کے قریب آیا تھا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’پہلی گولی کی آواز کسی پٹاخے جیسی تھی اور وہ کھڑے رہے تاہم دوسری آواز بہت تیز تھی اس کے ساتھ ہی لوگوں نے چنگاری اور دھواں بھی اٹھتا دیکھا۔‘
حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے ایک سورس نے جیجی نیوز کو بتایا کہ جب 67 سالہ شنزو ایبے کو گرتے ہوئے دیکھا گیا تب ان کی گردن سے خون نکل رہا تھا۔
این ای ایچ کے اور کیوڈو کا کہنا ہے کہ ایبے کو ہسپتال لے جایا گیا، بعض مقامی میڈیا چینلز نے ان کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے ان کو پیچھے سے شاٹ گن سے گولی ماری گئی۔
جاپان کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے جبکہ حکومتی ترجمان جلد واقعے کے حوالے سے میڈیا سے بات کریں گے۔

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 17 hours ago

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 14 hours ago

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 18 hours ago
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 17 hours ago

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 13 hours ago

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 17 hours ago

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 15 hours ago
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 18 hours ago

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 15 hours ago

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 15 hours ago









.webp&w=3840&q=75)
