اللہ سے ڈرنے میں کامیابی ہے ، تقویٰ اختیار کرنے والے اللہ کے قریب ہوتے ہیں : خطبہ حج
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن الکریم العیسیٰ نے کہا کہ اللہ ہی اکیلامعبودہے،اسی کی عبادت کریں، مسلمانوں اللہ تعالیٰ سے ڈرو،اللہ ڈرنے والوں کےساتھ ہے، اللہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے۔


مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن الکریم العیسیٰ نے کہا کہ اللہ ہی اکیلامعبودہے،اسی کی عبادت کریں، مسلمانوں اللہ تعالیٰ سے ڈرو،اللہ ڈرنے والوں کےساتھ ہے، اللہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن الکریم نے خطہ حج دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مصیبت اللہ تعالیٰ کے سواکوئی دورنہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ نے رسولوں کوبھیجاتاکہ وہ تمہیں دین کی تعلیم دے سکیں، سب سے بڑی نعمت توحیدکی ہے، تقویٰ اختیارکرنےوالااللہ تعالیٰ کے قریب ہوتاہے، آخرت میں کامیابی بھی صرف اللہ کوایک ماننے پرملے گی،تقویٰ اختیار کرنے والا اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے ، نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن میرے ساتھ وہ ہو گا جس کا اخلاق اچھا ہو گا ،نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو،مسلمانوں روزے رکھو ، نماز پڑھو اور زکوة ادا کرو،اللہ نے فرمایاا متقی کیلئے جنت کی خوشخبری ہے ،سارے انسان آدم کی اولاد ہیں اور آدم علیہ سلام مٹی سے بنے ہیں۔
وہ تمام عبادات کی جائیں جن کاحکم اللہ نے اپنے نبی کے ذریعے دیا،حج ویسے اداکرناجیسے اللہ کے رسول ﷺ نے اداکیا، انسانیت کی قدرکرنامسلمانوں پرلازم ہے ، اللہ تمام حاجیوں کی عبادات کو قبول فرمائے ۔اللہ تعالیٰ نےفرمایالوگوں کومعاف کردیاکرو, خیرکےکام میں مسلمان ایک دوسرےکیساتھ تعاون کریں، اےاللہ مسلمانوں کےدلوں کوجوڑدے، اسلامی اقدار کاتقاضہ ہےکہ جوچیزنفرت پیداکرےاس سےدورہوجاؤ.
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے کہا کہ اللہ نے انسانوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس نے زمین اور آسمان کو 6 دن میں تخلیق کیا، اللہ نے فرمایا اپنے نفس کا تزکیہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو، اللہ نے رسول اللہﷺ کو آخری نبیﷺ بنا کربھیجا، اللہ کی کتاب قرآن مجید دیگر آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، اللہ نے قرآن میں فرمایا تم پر حج فرض ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر معاملے میں حکمت سے کام لو۔
خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا، اسلام بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتا ہے، اللہ کا حکم ہے کہ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو، بہترین انسان وہ ہے جو خیر کی راہ پر گامزن ہو، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے، اللہ کا فرمان ہے جو بندہ اپنے نفس پر ظلم کرتا ہے تو اس کے لیے توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا انسان کی مصیبت کوئی دور نہیں کرسکتا، قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت نہیں، قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کالا گورے سے افضل ہے نہ گورا کالے سے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا فرمان ہے جب بھی مجھے پکاروگے اپنے قریب ہی پاؤ گے، اللہ کا فرمان ہے انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کرو، اللہ نے فرمایا اپنے رب کی ایسے عبادت کرو جیسے اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اللہ نے فرمایا میرے سوا کسی سے نہ ڈرو، اللہ نے قرآن میں فرمایا اس نے انسان کو بہترین انداز میں پیدا کیا۔
خطبہ حج میں ڈاکٹر عیسی نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہوگا، اللہ نے فرمایا مرد اور عورت میں جو بھی بھلائی کا کام کرے اس کو اجر دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے تمہارے لیے دین کامل کر دیا، اللہ نے فرمایا اپنے گھر والوں کو نیکی کا حکم دو، اچھی تربیت کرو۔

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 23 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 2 گھنٹے قبل

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- ایک منٹ قبل

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیئر کا باقاعدہ آغاز
- 2 گھنٹے قبل

معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- ایک دن قبل

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل




