کراچی : کے الیکٹرک کی غفلت سے بارہ سالہ لڑکے کو کرنٹ لگنے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی غفلت سے بارہ سالہ لڑکے کو کرنٹ لگنے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کے خلاف بڑا حکم دے دیا۔عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بارہ سالہ سفیر 26 نومبر 2013 کو کرنٹ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا تھا، واقعہ میں عارف محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا ۔
عدالت نے کہا کہ شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے، بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی پابند ہے، ٹوٹے اور کھلے تار انسانی زندگی کیلئے خطر ناک ہیں۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک متاثرہ فریق کو ہرجانہ ادا کرے۔
واضح رہے کہ 12 سالہ سفیر 26 نومبر 2013 کو کرنٹ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا تھا، اس واقعے میں عارف محمد نامی شہری جاں بحق بھی ہو گیا تھا۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago






