یاد رہے کہ ایک دن پہلے پنجاب کے شہر بھیرہ میں احسن اقبال کو ایک ریسٹورنٹ میں دیکھ کر وہاں موجود کچھ خواتین نے ان کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیے تھے۔
"دھمکیاں دے کر، ریاستی مشینری استعمال کر کے معذرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے ''
اسلام آباد:رہنما پاکستان تحریک انصاف نےاحسن اقبال کیخلاف نعرے لگانے والی فیملی کی معذرت کرنےکی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیاں دے کر، ریاستی مشینری استعمال کر کے معذرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے ۔

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان بیچاروں پر پریشر ڈلوا کر، دھمکیاں دے کر اور ریاستی مشینری کا استعمال کر کے معذرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے؟۔
شہباز گل نے کہا کہ آپ چور ہیں اور رہتی دنیا تک دنیا آپ کو اسی تعارف سے جانے گی، آپ کتنے چھوٹے آدمی ہیں کہ پریشر ڈال کر گھر آئے لوگوں، وہ بھی ایک خاتون کی معذرت پر شیخی مار رہے ہیں۔
اس قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث فیملی پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار بھی کیا ہے، میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔
ان بیچاروں پر پریشر ڈلوا کر۔ دھمکیاں دے کر۔ ریاستی مشینری استعمال کر کے معزرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے ؟ آپ چور ہیں اور رہتی دنیا تک دنیا آپکو اسی تعارف سے جانے گی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 10, 2022
آپ کتنے چھوٹے آدمی ہیں کہ پریشر ڈال کر گھر آئے لوگوں وہ بھی ایک خاتون کی معذرت پر شیخی مار رہے ہیں۔ https://t.co/vd30hg0jXW

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 15 minutes ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago




