بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے : ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے 91ویں یوم شہداء کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر روکے ، یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔


ترجمان دفتر خارجہ نے آج اپنے بیان میں کہا کہ پا کستان ان 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے 1931 ڈوگرہ فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دیں۔
پاکستان کی حکومت اور عوام آج 91 واں یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں ۔ کشمیری آج بھی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی 9 لاکھ بھارتی قابض فوجی جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے کشمیریوں کو بدترین فوجی محاصرے میں یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔
بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام سے ان کی الگ شناخت چھیننے کی ایک اور کوشش تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے اب تک 640 سے زیادہ کشمیری ماورائے عدالت قتل ہوچکے ہیں ۔ 2020 میں کشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے بھارت نے یوم شہداء کشمیر پر علاقائی عام تعطیل کو ختم کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو اپنے جائز حق خود ارادیت کا استعمال کرنے دے۔
ہم عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے ۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 15 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل





