ملتان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے قوم کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم انگریزوں کی غلامی قبول نہیں کرتے تھے، صرف وہ قوم پرواز کر سکتی ہے جو آزاد ہو۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تعداد میں لوگ جلسے میں آ ئے ہیں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکہ کی غلامی میں چلے گئے ہیں، پاکستان اس لیے بنا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک میں ایک عظیم قوم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلام قوم کبھی کام نہیں کرسکتی، قائد اعظم نے کہا تھا ہم ہندوؤں کی غلامی قبول نہیں کریں گے، زرداری اور نوازشریف کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ڈرون حملوں میں بے قصور لوگ مارے گئے ان کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میرجعفراورمیر صادق نے منتخب حکومت گرا کرچوروں کومسلط کیا، شہباز شریف امپورٹڈ وزیراعظم ہے، کیا یہ ملک اس لیے آزاد ہوا تھا کہ ہم آج پوری دنیا میں ذلیل ہوں، یہ امریکہ کے نوکر ہیں، ہمارے اوپر چوروں کو بٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستانی ریڈیو آکاش وانی بن چکی ہیں، آپ کے ٹیکس کے پیسے سے چوری کرکے یہ اپنی جیبیں بھرتے ہیں، ملک پر جن کو بٹھایا گیا ہے وہ امریکہ کے غلام ہیں، جب چوراقتدارمیں آجائیں تو امید نہ رکھیں کہ قوم ترقی کرے گی، انہوں نے لندن کے مہنگےعلاقے میں 4 فلیٹس خریدے، سلمان شہبازنے 2012 میں کہا تھا کہ فلیٹس کے شواہد سامنےلائیں، ہمارے 2 خاندان 32 سال سے اس ملک سے پیسہ چوری کر رہے ہیں، جب یہ اقتدار میں نہیں تھے تو یہ اپنی فوج کو برا بھلا کہتے تھے، ہم کبھی بھی اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑیں گے.
قبل ازیں ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ ڈونلڈ لوکس کو پیغام دے رہا تھا؟ چیف جسٹس تحقیقات کرائیں، ایک ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹوا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ جب اسپیکر اور صدر پاکستان نے سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا تو کیا تحقیقات نہیں کرنی چاہئے تھیں؟
شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں عوام کا سمندر ہے، آپ نے مجھے عزت دی میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے پنجاب کے سب سے پسما ندہ علاقے سے وزیراعلیٰ بنایا تھا، عثمان بزدار کو اس لئے وزیراعلیٰ بنایا تھا تاکہ آپ کی خدمت کریں، عثمان بزدار شہباز شریف کی طرف شوبازی نہیں کرتا، ڈی جی خان پنجاب کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے، کوشش تھی ایسا وزیراعلیٰ لاؤں جس کو غریب آدمی کا درد ہو، عثمان بزدار ڈرامے اور ایکٹنگ نہیں کام کرتا تھا، جو کام اس علاقے میں 3 سالوں میں ہوا کسی حکومت نے نہیں کیا، ہم ہیلتھ کارڈ لے کر آئے، صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ وقت ان چوروں، ڈاکوؤں اور امپورٹڈ حکومت کو شکست دینے کا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنا ہے، الیکشن میں امریکہ کے جوتے پالش کرنے والوں کو شکست دینی ہے، لوٹا وہ ہوتا ہے جو ضمیر فروش ہوتا ہے، اس بار یہ دھاندلی کر کے بھی الیکشن نہیں جیتیں گے، شہباز شریف کو پہلے بھی ڈی جی خان کے لوگوں نے پھینٹا لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا مراسلہ پر تفتیش نہیں کی گئی، مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہوئی، میں نے پہلے کابینہ کے سامنے وہ مراسلہ رکھا، 22ک روڑ عوام کیلئے اس سے زیادہ توہین کیا ہو سکتی ہے؟ نیشنل سیکیورٹی کونسل اور پارلیمنٹ میں بھی وہ مراسلہ رکھا، اسپیکر اور صدر پاکستان نے سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا، جب صدر نے مراسلہ بھجوایا تو کیا اپ کو تحقیقات نہیں کرنی چاہئے تھیں؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے استفسار کیا کہ ڈونلڈ لوکس کو پیغام دے رہا تھا؟ چیف جسٹس تحقیقات کرائیں، ایک ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹوا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا، ڈی جی خان، کیا ہم بھکاری ہیں؟ ان دو خاندانوں نے 32 سال اس ملک میں حکمرانی کی ہے، شہباز شریف ڈیزل کی قیمت کم کریں، ہمارے دور میں پیٹرول ڈیڑھ سو روپے لیٹر تھا، انہوں نے ڈیزل کی قیمت 130 روپے بڑھا دی، آئی ایم ایف کے سامنے تھوڑی دلیری کے ساتھ کھڑے ہو،
ہم نے سب سے زیادہ پیسہ اکھٹا کیا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ایک گیند سے دو وکٹیں گرائیں گے، الیکشن کمشنر ہفتے میں 3 دن لاہور میں کیوں گزارتے ہیں ؟ جواب دو، سکندر سلطان! یاد رکھو، یہ قوم تم کو معاف نہیں کرے گی، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں 15 فیصد لوگ خوف سے کھڑے نہیں ہوئے، 30 سال سے اس ملک کی بڑی بیماری زرداری ہے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل کیپٹل ہے، جب بارش ہوتی ہے تو ڈوب جاتا ہے، زرداری اور شریف خاندان چوری کر کے ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے ہیں، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی ہوئی ہے، ہر جگہ ڈرا رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں، لیہ میں ڈی سی اور جھنگ میں ڈی پی او الیکشن کمپین چلا رہے ہیں، مسٹر ایکس کو حکم ملا ہے کہ تم نے ان چوروں کو جتوانا ہے۔

ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات،دفاعی و ایرو سپیس تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی
- ایک دن قبل

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف 23 مئی سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیرِ اعظم
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے دورے پر آئےاسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی گلگت آمد،ایئرپورٹ پر شایانِ شان استقبال
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی عباس عراقچی سےدوسری مرتبہ ملاقات، جنگ کے خاتمے کیلئے مسودے پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

چین اور روس کا افغان سرزمین سے پنپتی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل اہم سرکاری دورے پر تہران روانہ،امن معاہدے پر بات چیت متوقع،سیکیورٹی ذرائع
- ایک گھنٹہ قبل

آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیزیز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع،قیمت انتہائی کم،سن کر آپ ہوش اڑ جائیں گے
- 3 گھنٹے قبل

.jpeg&w=3840&q=75)


