اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ورکرز ترسیلات کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2022ء میں ورکرز ترسیلات 2.76 ارب ڈالرز رہیں ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فہرست کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 22ء میں 31 ارب ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجیں ، یہ 2 ارب ماہانہ ترسیلات کی لہر کا 25 واں ماہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 66 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز، عرب امارات سے 49 کروڑ، برطانیہ سے45، امریکا سے 28 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022ء میں ورکرز کا حجم 31 ارب 23 کروڑ ڈالرز رہا۔
جولائی 21 سے جون 22 تک سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.74 ارب ڈالرز بھیجے، عرب امارات سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر 5.84 ارب ڈالرگ رہیں جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے گزرے مالی سال 4.48 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں۔
دیگر خلیجی ممالک سے 3.62 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئیں۔ اسی طرح یورپ سے 3.36 ارب، امریکا سے 3.08 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022ء کی اوسط ماہانہ ترسیلات 2.60 کروڑ ڈالرز رہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2021ء کے مقابلے میں مالی سال 2022ء کی ترسیلات 6 فیصد زائد رہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago







