اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انہیں گھر بھیجنا پڑے گا اس کیلئے تیاری مکمل ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے ، پاکستان پر مسلط کئے گئے نااہل حکمرانوں کے ہاتھ سے معاملات نکل چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فُول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے، اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دیں اور الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔
غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے اب نون لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اوّل فُول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے، اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دیں اور الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 20, 2022

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 minutes ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 minutes ago



