اسلام آباد:قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں موسم برسات کی بارشوں کے نئے سلسلے کے تناظر میں ایک اور الرٹ جاری کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ خطرے کا شکار آبادیوں کی نشاندہی کریں اور ان کیلئے اقدامات وضع کریں۔
قومی ادارے نے متعلقہ محکموں کو انتہائی چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی حالت میں انتہائی کم وقت میں صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی اور دوسرے شہری علاقوں میں سیلاب سے متعلق حالیہ واقعات کے تناظر میں این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں اور آبی گزرگاہوں کے قریب واقع سیلابی نالوں میں پانی کے بہاو کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور مقامی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور بجلی کی بروقت بحالی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انخلا کے منصوبوں کے تحت فوری طور پر زیر آب علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع کریں اور ان کے لئے عارضی رہائش، خوراک اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں ضروری آلات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago


