جوہانسبرگ : دورہ جنوبی افریقہ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے دو اپریل کو کھیلا جائے گا۔

جی این این کے مطابق دورہ جنوبی افریقا پر موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آچکے ہیں ۔ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقی بورڈ کے تحت کام کرنے والے میڈیکل پینل کی ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد کرتے ہوئے سپورٹس پارک سنچوریئن میں پریکٹس کا آغاز کر دیا،شاہینوں نے پہلے روز فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی،جبکہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وقت گزاری کیلئے مچھلیاں پکڑنے نکل گئے۔
Pakistan team training session at SuperSport Park, Centurion.#HarHaalMainCricket#BackTheBoysInGreen#SAvPAK pic.twitter.com/O22jYEH7xg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 28, 2021
کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی مچھلیاں پکڑ کر محظوظ ہوتے رہے۔پاکستان ٹیم 2 اپریل کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے دورے کا آغاز کرے گی ، تین ون ڈے میچز کے بعد 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے جائیں گے۔
View this post on Instagram
اس قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے دورہ زمبابوے کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔قومی ٹیم وہ پہلی انٹرنیشنل ٹیم ہو گی جو کورونا کے بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔ پاکستان ٹیم 17 اپریل کو جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچے گی جہاں وہ اپنے مشن کی شروعات کرے گی۔
تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز21، 23 اور 25 اپریل کوکھیلے جائیں گے۔پہلاٹیسٹ میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا۔ سیریز کےتمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلےجائیں گے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 11 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 11 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 12 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 7 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 15 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago








