لاہور : ملک بھر میں آج شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس رات فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری ، رات بھرنوافل، ذکراورخصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے، اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔
شب برات کو لیلتہ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات لیلتہ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلتہ الرحمتہ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔شب برات کے موقع پر ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں علماء کرام، خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔
شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ اور بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رُخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخیر آزاد نے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات پر اللہ تعالی سے معافی مانگیں ، ایسا لگتا ہے کہ کورونا کا وبائی مرض تیزی سے ہر جگہ پھیل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مہلک بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے خاص طور پر مساجد میں COVID-19 سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیاجائے ۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 11 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 10 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 10 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 6 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 13 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago








