واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانیہ کو چین کے ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی طرز کا نیا منصوبہ بنانے کی تجویز دے دی، امریکی صدر نے گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ٹیلی فونک گفتگو میں چین کے طرز پر بیلٹ اینڈ روڈ جیسا منصوبہ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا جمہوری ممالک کو ایسے منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔اس حوالے سے جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جمہوری ممالک کو بھی معاشی مدد کے منتظر ممالک کی معاونت کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبوں پر غور کرنا چاہیئے۔
برطانیہ کی جانب سے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گفتگو کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے کی تجویز کا زکر نہیں کیا گیا تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گفتگو کا محور چین تھا۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم نے چینی حکومت کے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کے ذمہ دار حکام پر پابندے سے متعلق تبادلی خیال کیا گیا۔
چین نے کئی ممالک کو شاہراہوں، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مالی اور تکینیکی مدد فراہم کی ہے اور متعدد ممالک کو معیشت کی بحالی کے لیے قرضے بھی دیئے ہیں جس سے ان ممالک میں چین کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک میں چینی اثر و رسوخ کے اضافے پر مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے حلیف ممالک کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے شروع ہونے والا چین امریکا تعلقات میں تناؤ جوبائیڈن کی نئی حکومت میں بھی بدستور برقرار ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر اتقصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کرتے ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 9 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 9 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 5 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 7 گھنٹے قبل














