کراچی : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے التوا پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات صرف 3 دن پہلے ملتوی کر دیے گئے ، الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بارش بتائی گی، یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہوچکا ہے ، کسی پاکستانی کو یقین نہیں کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف انتخاب ہوگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ہرطرف بَلّا چلا، پی ڈی ایم کی جماعتیں اس سے گھبرا گئیں، قوم اب فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ اپنی حقیقی آزادی لے کر رہے گی۔
سابق وفاقی وز یر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے صرف پاکستانی عوام کریں گے، ضمیروں کی منڈی لگانے والوں کو کسی صورت عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن کروائیں گے ان کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی
گزشتہ رات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پربلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی ۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق محکمہ موسمیات نے ان دنوں میں بارشوں کی پیشں گوئی کی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے آمد و رفت کے ذرائع، پولنگ سٹیشنوں کی عمارتوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات، پولنگ کے سامان کی ترسیل، بارشوں کی وجہ سے عوام ک لیے ووٹ ڈالنے میں دشواری اور دیگر انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کی تاریخ کو ملتوی کرکے محرم الحرام کے بعد مناسب تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات 24 جولائی کی بجائے 28 اگست کو ہوں منعقد ہوں گے جبکہ این اے 245 پر ضمنی انتخابات 27 جولائی کی بجائے 21 اگست کو ہوں گے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل




