اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے، قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئیٹس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسمبلیاں قانون ساز اداروں کے بجائے اصطبل میں تبدیل ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ خریدار بھی موجود اور فروخت ہونے والے بھی، کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے، جو کچھ ہو رہا ہے، قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، عوام ہار گئے جبکہ مفاد پرست جیت گئے ہیں۔
امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان قانون کی بالادستی اور شفاف جمہوری عمل سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے، عوام کو فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا تو حالات بد سے بدتر ہوتےجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ سرمایہ داروں نےدولت سے پولنگ اسٹیشنز، ووٹ اورارکان اسمبلی خریدنےکا عمل جاری رکھا تو عوام کا آئین و جمہوریت اور قانون سے یقین اٹھ جائے گا۔

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 6 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 40 منٹ قبل

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 7 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 16 منٹ قبل






