چودھری شجاعت کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا:رانا ثناء اللہ
لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تجربہ کار سیاستدان چودھری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا ہے۔

رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق کہا کہ یہی وہ لمحات تھے جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرنے اور فسادیوں اور عمرانی فتنے کو سرنگوں کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اور تمام کارکنان چودھری شجاعت کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے آج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اکثریت حاصل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمارے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہمارے اور تحریک انصاف کے ووٹوں میں معمولی فرق تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 63 اے کے تحت سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کی رو سے پارٹی کی ہدایت کے خلاف کاسٹ کیا جانے والا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا، اور وہ لوگ نااہل بھی ہوں گے، اس فیصلے کا نشانہ 25 لوگ پہلے ہی بن چکے ہیں، ان تمام کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ موجود ہے جبکہ اسمبلی کی کارروائی کو آئینی تحفظ حاصل ہے اس لیے یہ فیصلہ برقرار رہے گا، ہم پنجاب اور مرکز میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 13 گھنٹے قبل

جنگ بندی کیلئے دباؤ،امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
- 20 منٹ قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 11 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 10 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 14 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل