رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ سے لے کر نیچے تک دہائی دی گئی کہ کروڑوں روپے کی آفر ہو رہی ہے اور کسی ایک ووٹ پر بھی نہیں کہا گیا کہ فلاں کو پیسے دیئے گئے یا پولیس نے روکا۔


اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آ گئی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخابی عمل سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ووٹ 188 تھے اور ان کا نمبر پورا تھا۔ پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آ گئی۔
انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت کے خط کے بعد ووٹ 186 سے 176 پر آ گئے اور حمزہ شہباز کے ووٹ 179 تھے وہ اکثریت میں آئے اور کامیاب ہوئے۔ یہ ٹولہ قوم کو مسلسل جھوٹ بول کر گمراہ کر رہا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ سے لے کر نیچے تک دہائی دی گئی کہ کروڑوں روپے کی آفر ہو رہی ہے اور کسی ایک ووٹ پر بھی نہیں کہا گیا کہ فلاں کو پیسے دیئے گئے یا پولیس نے روکا۔
انہوں نے کہا کہ قوم جتنی جلدی اس ٹولے کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کر لے گی تو ملک کی بہتری اسی میں ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہنگامہ کیا گیا اور دیواریں پھیلانگی گئیں جبکہ عمران خان پوری قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہمیں پی ٹی آئی کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 12 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 12 hours ago







