Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا کے وار جاری ، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ہوگئی 

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 25 2022، 1:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کورونا کے وار جاری ، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ہوگئی 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  مزید 2افراد انتقال کرگئے جبکہ  582کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے  19ہزار389 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 3 فیصدرہی جبکہ کوروناکے178 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا   سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • a day ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 4 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 4 days ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 3 days ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 4 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 4 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 3 days ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 13 hours ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی