جی این این سوشل

تفریح

عائزہ خان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 

پاکستان کی خوبرو  ، ہردلعزیز  اداکارہ عائزہ خان نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک کروڑ 20 لاکھ فالوورز ہوجانے کے بعد ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عائزہ خان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اداکارہ  عائزہ خان  انسٹا گرام پر 12 ملین فالوورز کے بعد  پاکستان میں اس ایپ  پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔ 

عائزہ خان کے  انسٹاگرام پرگزشتہ ایک سال میں  فالوورز کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

فالوورز کا ایک نیا سنگ میل عبور کیے جانے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عائزہ خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر کافی متحرک ہیں اور  زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس شیئر کرتی ہیں۔

 اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب  سراہا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خا ن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان ہیں، جن کے فالوورز ایک کروڑ 60 ہزار ہیں۔ 

دنیا

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل (جمعہ) ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت ایک ایسا اقدام جسے اسرائیل کا اتحادی امریکا ویٹو کرتے ہوئے روک دے گا کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کو  موثر  طریقے سے تسلیم کئے جانے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

سفارت کاروں نے مزید  کہا کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کی دوپہر 3 بجے ہو گی ۔سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد کی منظوری میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی جائے گی کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے ۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفاء پر اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم تینتیس ہزار آٹھ سوننانوے فلسطینی شہید اور چھہترہزار چھ سوچونسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل

تباہ ہونے والے ہسپتالوں، پانی، نکاسی کی سہولیات، گھروں، سڑکوں اور سکولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی واحد یونیورسٹی کی عمارت بھی سلامت نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے 30 لاکھ محصور فلسطینیوں کی مدد کیلئے دو ارب ڈالر سے زائد امداد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے دفتر اور ویسٹ بینک کے سربراہ این اینڈی اے ڈومینیکو  نے نیویارک میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر کام کی ضرورت ہے لیکن یہ کام فوجی آپریشن کے دوران ممکن نہیں۔انہوں نے تباہ ہونے والے ہسپتالوں، پانی، نکاسی کی سہولیات، گھروں، سڑکوں اور سکولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی واحد یونیورسٹی کی عمارت بھی سلامت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll