جی این این سوشل

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے شیریں مزاری اور فرخ حبیب سمیت 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر  لیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری، محمد علی خان اور فرخ حبیب سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

اسپیکر کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا، استعفوں کی منظوری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزراء خورشید شاہ، سعد رفیق، ایاز صادق سے مشاورت کی۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔

اسپیکر کی جانب سے تحریک انصاف کے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبدل شکور شاد، ڈاکٹر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔

استعفے منظور کیے جانے کے معاملے پر رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے رد عمل کا اظہار لرتے ہوئے کہا کہ سازشیوں نے 11استعفے منظور کیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی جس کو شہباز زرداری چورمافیا نےضمیر فروشوں کی چھانگا مانگا کی منڈی بنا دیا اس میں سے تحریک انصاف کےسب اراکین کے ساتھ اپنا استعفیٰ 10اپریل کو ہی دے چکے تھے۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں غلامی کے خلاف حقیقی آزادی کے لیے 100باربھی ایسی قومی اسمبلی کئ نشست قربان کرسکتا ہوں۔

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان، 427 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 73 ہزار 191 پر جا پہنچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان، 427 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 73 ہزار 191 پر جا پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 862 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو سٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای - 100 انڈیکس میں ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حدبحال ہو گئی تھی۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحا ق ڈار کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحا ق ڈار کی   گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پندرھویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستانی برادری کو مسئلہ کشمیر اور اسلام کے خلاف منفی سوچ کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس  کا  فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات شاید نہ ہوتے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو آخر میں سنیں گے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے رپورٹ جمع کرائی ہے آپ نے وہ رپورٹ دیکھی ہے؟ 

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہیں دیکھی۔ قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں، اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا انکوائری کمیشن کے سربراہ بھی عدالت میں موجود ہیں، عدالت کا رپورٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو کمیشن کے سربراہ سے پوچھا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمیشن کہہ رہا ہے قانون موجود ہیں ان پر عمل کرلیں، بہت شکریہ، یہ کہنے کیلئے کیا ہمیں کمیشن بنانے کی ضرورت تھی؟ اگر 2019 والے فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll