Advertisement
پاکستان

پاکستان :  کورونا کے وار جاری ، مزید 693 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 29th 2022, 1:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان :  کورونا کے وار جاری ، مزید 693 کیسز رپورٹ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص  انتقال کرگیا  جبکہ  693 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے  20 ہزار678 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح  3.35 فیصد رہی جبکہ کورونا کے177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا   سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔

 قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
امریکا کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت

امریکا کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت

  • 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینکڑوں روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینکڑوں روپے کی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور میں جشن آزادی کا شو، شہدائے وطن اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین

لاہور میں جشن آزادی کا شو، شہدائے وطن اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین

  • 43 منٹ قبل
 صارفین کیلئے اچھی خبر،انسٹا گرام نے’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا

 صارفین کیلئے اچھی خبر،انسٹا گرام نے’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا

  • 14 منٹ قبل
پشاور ہائی کورٹ کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر روکنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر روکنے کا حکم

  • ایک گھنٹہ قبل
گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کا ملا جلا رد عمل 

گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کا ملا جلا رد عمل 

  • 34 منٹ قبل
ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ 

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ 

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد  میں13 اگست کو بھی مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد میں13 اگست کو بھی مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے

  • 2 گھنٹے قبل
انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس

  • 28 منٹ قبل
لاہور میں رنگا رنگ میوزیکل شو، گلوکارہ مہک علی کی پرفارمنس پر حاضرین جھومتے رہے

لاہور میں رنگا رنگ میوزیکل شو، گلوکارہ مہک علی کی پرفارمنس پر حاضرین جھومتے رہے

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار

  • 3 منٹ قبل
Advertisement