Advertisement
پاکستان

سندھ سے وکٹیں اڑانے کانہیں برج الٹنے کا وقت آگیا ہے:عمران اسماعیل

کراچی:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اب سندھ سے وکٹیں اڑانے کا نہیں بلکہ برج الٹنے کا وقت آگیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 31st 2022, 10:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ سے وکٹیں اڑانے کانہیں برج الٹنے کا وقت آگیا ہے:عمران اسماعیل

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سندھ میں وہ ہونے لگاہے جس کا انہیں اندازہ بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سندھ میں قیام کریں گے اور عام آدمی کو غلامی سے نجات دلائیں گے، سندھ کے لوٹے بھی اب تیار رہیں، کپتان آرہا ہے۔

Advertisement