پاکستان
کراچی: ساحل سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
کراچی : سمندر میں طغیانی کے باعث ساحل سمندر اور حب ندی میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد ساحل سمندر پر نہانے اور ماہی گیروں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔
مون سون کے باعث سمندر میں طغیانی کا امکان ہے جس کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اگست تک ہوگا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں شدید زلزلے سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار
ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ پیرکواپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔

ملتان: سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوا ز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا اس وقت ن لیگ پر بہت بڑا بوجھ ہے، معیشت کو چار سال خراب کیا گیا ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوترقی کرتا پاکستان ملا تھا، یہ پچھلی حکومت کی نااہلی ہے، شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، لیکن وعدہ کر رہے ہیں کہ حالات کو بہتر کریں گے۔
آئی ایم ایف کہتا ہے پہلے قیمتیں بڑھائیں پھر قرض ملے گا ہماری مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی ۔مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو عوامی مفاد میں چلایا لیکن تحریک انصاف نے پاکستان کو گروی رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈ صاف شفاف کیس ہے مگر ابھی تک احتساب نہیں ہو سکا، یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان جرائم کریں اور ان کو چھوڑ دیا جائے ۔
مریم نواز نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں، جیل بھرو تحریک کی شروعات زمان پارک سے کریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں، پورے جنوبی پنجاب سے ن لیگ الیکشن جیتے گی، جاوید ہاشمی ن لیگ کے اہم رہنما ہیں اور میرے لئے بہت قابل احترام ہیں۔
ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، جو وعدے کریں گے وفا کریں گے اور جھوٹی تسلیاں نہیں دیں گے۔
پاکستان
رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا: عمران خان
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے کیا جائز ہے کیا ناجائز؟ لیکن جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا، مہینہ ہوگیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے ہیں، آئین بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے مگر ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ عدالت شیخ رشید کو ضمانت دیتی ہے توسندھ و بلوچستان میں کیسز بنائے جاتے ہیں، عدالت کہتی ہے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کریں لیکن وہ اسلام آباد لے جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا، قوم کا آئین اور قانون پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں، ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دیں، 20 سے 25 دن ہوگئے لیکن الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اگر 90 دن سے آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا، پوری قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، نظریہ ضرورت سے ملک کے نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، اب بھی وہی وقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو انصاف کیلئے جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے، انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا، مریم کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں، پتھراؤ کریں لیکن ملک میں معاشی بحران ہے، اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے ہیں، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا شکنجہ سخت ،پاکستان سے 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
ترکیہ، شام،تاریخ کا بدترین زلزلہ، قیامت خیز مناظر، 1000 ہلاکتیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
پرویزمشرف کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس
-
کھیل 2 دن پہلے
قبول ہے! قبول ہے! قبول ہے! شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح
-
کھیل ایک دن پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی