Advertisement
پاکستان

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے : فواد چوہدری 

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے، فیصلے میں پاکستانیوں کو غیرملکی ڈکلیئر کیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 3rd 2022, 7:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے : فواد چوہدری 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف  کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن کے باہر بڑے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 84 سیٹیں لینے والے کہہ رہے ہیں کہ 155 سیٹیں لینے والی پارٹی پر پابندی لگادیں گے، اپنے قد اور حیثیت کے مطابق بات کریں، عمران خان اور تحریک انصاف پر پابندی لگانا آپ کے بس میں نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ اگر ابھی الیکشن کرائے تو عمران خان جیت جائے گا، تو پھر مارشل لاء لگا دیں، یہ تو کوئی جواز نہیں کہ عمران خان جیت جائے گا جس پر یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ پارٹی کو تحلیل کر سکے ، الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے ٹول کے طور پر ایکٹ کیا ہے،  وزیر قانون کی خواہش پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ تبدیل کیا اور ڈیڑھ لائن شامل کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کی زیرالتواء کیس سے متعلق الیکشن کمیشن سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے فوری بعد یہ فیصلہ سنایا گیا ، زیرالتواء کیسز پر کبھی ایک فریق سے چیمبر میں ملاقات نہیں ہوتی، ملاقات کی تفصیل سے ڈسکشن ہوئی پھر سلطان سکندر راجہ اور ٹیم نے یہ فیصلہ سنایا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا  کہ الیکشن کمیشن نے عجلت میں دو فیصلے سنائے، ایک فیصلہ میڈیا اور دیگر لوگوں کو جاری کیا گیا جس میں آخری لائن نہیں تھی، دوسرے فیصلے میں ڈیڑھ لائن شامل کرکے ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ، سلطان سکندر راجہ اور سندھ کے ممبر پر پی ٹی آئی کا ریفرنس فائل ہوچکا ہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین اور قانون سے ماورا ہے،  الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے، یہ اعتماد ہے پی ٹی آئی اور عمران خان پر، عدالت سے فیصلہ واپس ہوجائے گا۔

فواد چوہدری نے مزید  کہا کہ کل الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا احتجاج ہونے جا رہا تھا اس لیے ان کو پریشانی لاحق ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے سے قبل پی ڈی ایم قیادت نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات اور خود توہین عدالت کی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 2002ء کے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت یہ کارروائی ہو رہی تھی، 2002ء کے پولیٹیکل پارٹی ایکٹ میں الیکشن کمیشن کو حکومت کو ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں، 2017 کے ایکٹ میں الیکشن کمیشن کے پاس یہ پاور موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے ممبر پر ریفرنس ہے کہ یہ سندھ حکومت سے تنخواہ لے رہے ہیں، ان میں کچھ شرم ہوتی تو فیصلے سے خود کو علیحدہ کر لیتے، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم کا پہاڑ ہے، ناصرف اپیل میں جائیں گے بلکہ تادیبی کارروائی کا بھی کہیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں غیرملکیوں کی فہرست لگائی ہے، آپ نے ایسا کونسا طریقہ اختیار کیا کہ پتہ چلے وہ پاکستانی نہیں ہیں ، بہت سے اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دیا گیا ہے ، پاکستانی ہونے کی ویڈیو جاری کرنے والوں کو بھی غیر ملکی قرار دیا گیا، فہرست میں شامل لوگوں کو غیرملکی ڈیکلیئر کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا گیا؟

انہوں نے کہا  کہ ریٹا سیٹھی بھارتی نہیں امریکی ہیں اور ان کے شوہر ناصر حسین ہیں، ناصر حسین نے جوائنٹ اکاؤنٹ سے پیسے دیے اس کو بھی ممنوع فنڈ میں ڈال دیا۔ خادم نبی کی سنگل مین کمپنی ہے اور تمام غیر ملکی کمپنیز سنگل مین کمپنیز ہیں جس میں کوئی شیئر ہولڈرز نہیں ہیں ۔  کمپنیز کے لوگوں نے بھی اپنا مؤقف دے دیا ہے۔ جن کے بارے میں کہا گیا کہ یہ غیر ملکی ہیں پاکستانی نہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تو کل کہا کہ ہم حساب کتاب نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہماری پارٹی تو غیبی امداد پر چلتی ہے، غیبی امداد پر آپ نہیں چل سکتے آپ لیبیا کی امداد پر چل رہے تھے، کسی پارٹی پر پابندی ہونی چاہے تو وہ جے یو آئی ف ہے جو حکومتوں سے پیسے لیتی ہے۔

Advertisement
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 12 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 10 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 14 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 16 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
Advertisement