جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )  آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی ۔ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے ، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔

 اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا ۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلی سے منظور قرارداد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر پرجانبداری کا الزام لگاتے ہوئے  ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے  اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔متوقع لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی  ۔ اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی ، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، صدر ، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیر اعظم نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 3 مئی کو دنیا بھر میں ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان میں بھی آج آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انعقادکیا گیا ہے تاکہ اُن صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں شہید ہونےوالے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے، اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے کیلئے ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجی اور گلوبل وارمنگ سمیت عالمی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقوام متحدہ میں 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

قرار داد پاکستان اور 8 دیگر ممالک نے پیش کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ میں  24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے  کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی ۔

قرار داد پاکستان اور 8 دیگر ممالک نے پیش کی تھی ۔ قرارداد میں عالمی سطح پر اس دن کو منانے کی دعوت دی گئی ہے اور تمام متعلقہ فریقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مارخور کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت میں اس کے مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کے پیش نظربین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو بڑھانے پر غور کریں۔

مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام (یو این ای پی ) کو مارخور کے عالمی دن کو منانے میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔ قرارداد کامتن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارخور ایک مشہور اور ماحولیاتی لحاظ سے جانوروں کی اہم نسل ہے جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

قرارداد میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ مارخور اور اس کے قدرتی مسکن کا تحفظ ایک ماحولیاتی ضرورت ہے اور علاقائی معیشت کو تقویت دینے ، تحفظ کی کوششوں اور پائیدار سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے۔

پاکستان میں مارخور صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے شہر چترال، کوہستان اور کالام کے علاقوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان ، صوبہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں پائے جاتے ہیں۔ مارخور کی نسل ایک زمانے میں معدوم ہونے کے قریب تھی لیکن اب اس کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور یہ دو عشروں میں دوگنا ہو گئی ہے۔

اب یہ مسلسل 10 واں سال ہے جب مارخورکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  مارخور کی آبادی 2014 سے سالانہ 2 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔  مارخور کی موجودہ تخمینہ شدہ آبادی 3,500 اور 5,000 کے درمیان ہے، ان کی اکثریت خیبر پختونخوا میں ہے، اس کے بعد گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ پایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پی سی بی میں پی ایس ایل کی کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں پاکستان سپرلیگ کمشنر نائلہ بھٹی اپنےعہدے سےمستعفی ہو گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔

بورڈ حکام سےاختلافات کے باعث نائلہ بھٹی نےاستعفی دیا،نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔

یاد رہے اس سے پہلے ڈائریکٹرمیڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll