وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، صوبائی حکومت کی تعریف
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقو ں میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی نگرانی میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹانک پہنچے ، مولانا فضل الرحمٰن، امیر مقام اور مولانا اسعد محمود بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث آنےوالے سیلابی ریلے سے فصلیں متاثر،کئی گھرتباہ ہوئے ، ایف سی،پاکستان آرمی،پولیس،ریسکیو1122نےامدادی کاموں میں حصہ لیا ، متاثرین میں کھانا تقسیم کیاگیا ، 3میڈیکل کیمپ بھی قائم کئےگئے جبکہ پانی سے پیداہونےوالی بیماریوں کیلئے خاص طورپرادویات فراہم کی گئیں۔
وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرناہے، کےپی حکومت سیلاب متاثرین کیلئےامدادی رقم میں اضافہ کرے ، ٹانک روڈ وفاقی حکومت بنا کر دے گی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ کے پی حکومت امدادی رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کرے تو بہتر ہے۔ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے ۔ سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثر گھر کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔
متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کر کے ایک دو روز میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں، اسی یکسوئی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 7 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 7 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 11 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 11 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 7 گھنٹے قبل