اسلام آباد:ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارت قانون ڈکلیئریشن پیش کرے گی۔


اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے16 اکاونٹس ڈکلیئر نہیں کیے، یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت سینئر قیادت کے نام پر کھلے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی پی او 2002ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق آیا، حکومت تحریک انصاف کے خلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017ء کے تحت کارروائی کرنے کی پابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہو چکی ہے، 8 سال کے دوران تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا، اسٹیٹ بینک نے تمام ریکارڈ فراہم کیا، وزیر قانون نے آئینی و قانونی پہلوؤں پر کابینہ کو مفصل بریفنگ دی، ایف آئی اے کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسران و اہلکار شہید ہوئے ہیں، شہدا بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے، آج بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے، کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارروائیوں کو سراہا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے سروے کے لیے مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 9 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 9 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 10 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 6 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 10 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل