پاکستان
عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا:فواد چودھری
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر نے حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینڈی کرش چمپئین تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کی فکر چھوڑیں اس میں کچھ نہیں رکھا۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جلد آپ اور آپ کے خاوند گرامی سے سگریٹ انڈسٹری کو دی جانے والی مراعات کی انکوائری کا آغاز ہونا ہے، آپ اس کی فکر کریں۔
اپنے ٹوئیٹ میں فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا ہے۔
کینڈی کرش چمپئین تحریک انصاف کیخلاف کاروائ کی فکر چھوڑیں اس میں کچھ نہیں رکھا جلد آپ اور آپ کے خاوند گرامی سے سگریٹ انڈسٹری کو دی جانیوالی مراعات کی انکوائری کا آغاز ہونا ہے اس کی فکر کریں باقی عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 4, 2022
تجارت
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے 2033 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی, اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہوگئی۔
ا سکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کھیل
دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر
قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، کھلاڑی خامیوں پر قابو پا کر اچھی کارکردگی کی کوشش کررہے ہیں، ہم ایک ٹیم بن کر کامیابی کے لیے میدان میں اتریں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا اور ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس چیلنج کو قبول کرنے اور آسٹریلیا جا کر پرفارم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، انشاء اللہ ہم بطور ٹیم مینجمنٹ بہتر نتائج دینے کی پوری کوشش کریں گے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیئرمین میجنمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اچھی سوچ کے ساتھ کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف مقرر کیا ہے کیونکہ یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے بہت شاندار پرفارمنسز دی ہیں اور اب ان کو ایک نیا کردار نئی سوچ کے ساتھ دیا جا رہا ہے تا کہ ماڈرن کرکٹ کے حساب سے ایک نیا پراسس چل سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ماننا پڑے گی کہ ہم ماڈرن کرکٹ سے بہت پیچھے رہ گئے اور اس کی یہ وجہ تھی کہ ہم اپنی پلاننگ میں کہیں نہ کہیں وہ نہیں کرسکے جس سے بہتر نتائج آنے تھے، تاہم، اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کیونکہ جب تک آپ اعتراف نہیں کرتے آپ کامیاب نہیں ہوتے۔ جتنے بھی ہمارے سپورٹنگ اسٹاف میں لوگ شامل ہیں انہوں نے مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ اپنی تیاری کی ہے، جو سلیکشن ہوئی ہے وہ بہت بہتر ہوئی ہے، ڈومیسٹک کے پرفارمر کو جو عزت دی گئی میں اس سے بہت زیادہ خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے چیف سلیکٹر نے جو سب سے بہتر کام کیا وہ یہی تھا کہ جو لڑ کے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے تھے انہیں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ، سب نہیں آسکتے، جو آج آیا ہے اس کو بھی پہلا موقع مل رہا ہے ، جو پہلے اچھی پرفارمنسز دے رہا ہے وہ بھی نظر میں موجود ہے۔ پاکستان کے پاس ایک بہترین ٹیسٹ ٹیم مو جود ہے، ہمارے پاس جو بیٹرز ہیں انہوں نے بہترین پرفارم کیا ہوا ہے، باؤلنگ میں تھوڑی سی مشکلات آئییں لیکن انہیں جو بہتر بولر لگے جو آسٹریلیا میں پرفارم کرسکتے ہیں انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔
ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد کو سلیکٹ کرنا ایک اچھا سائن تھا کیونکہ وہ ڈومیسٹک کے ایک اچھے پرفارمر ہیں، جو کھلاڑی رہ گئے ہیں انہیں مستقبل میں ضرور موقع دیا جائے گا۔ عماد وسیم اور محمد عامر سے بطور ڈائریکٹر کرکٹ رابطہ کیا، آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی، محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر دستیابی ظاہر کرنے کا بولا، محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بجائے لیگز کھیلنے کو ترجیح دی۔
جرم
سیروتفریح کیلئے جانے والی طالبات کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور : سندر میں نا معلوم افراد نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے دو طالبات زخمی ہو گئیں ، عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔
لاہور سے افسوس ناک خبر آگئی!!#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/nXs37Dzbev
— GNN (@gnnhdofficial) November 28, 2023
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کے بھائی کی مدیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لی گئی ہے اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
طالبات کی بس سیرو تفریح کے لیے پتوکی سے مری کی جانب جا رہی تھی جب واقعہ پیش آیا ۔
-
دنیا ایک دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
تفریح 9 گھنٹے پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلاول بھٹو زرداری کی شادی انتخابات سے پہلے ہو گی یا بعد میں فیصلہ جلد متوقع
-
علاقائی 2 دن پہلے
شیخوپورہ سے اسلام آباد آئی بس حادثے کا شکار ،طالبہ جاں بحق
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایل ایم ون منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کےاخراجات میں کمی آئی گی ،ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن