دنیا
غیرملکی عمرہ زائرین کیلئےکورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم
جدہ:سعودی حکام نے غیرملکی عمرہ زائرین کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اورکورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
عمرہ زائرین کے لیے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئی تھیں جس کے بعد اب زائرین حجرِ اسود کو بھی بوسہ دے سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے، غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیےکورونا میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی مہک وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف زائرین کی حفاظت کے لیے عارضی بیریئرز لگائے گئے۔
جرم
ایف آئی اے کی ملک بھر میں کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں
18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

ایف آئی اے کی کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی
ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی،گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،برآمد ہونے والی کرنسی میں 21831 امریکی ڈالرز جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔
برآمد کی گئی کرنسی میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
کھیل
ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا پیر سے آغاز
پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوں گے،پی سی بی

ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا پیر سے آغازہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان شاہینز کل پیر سے 29ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوں گے۔لاہور میں بارش کے باعث کھلاڑی کل باب وولمر انڈورا سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان شاہینزقاسم اکرم(کپتان)، عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق(وکٹ کیپر)، روحیل نذیر، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔ن
ان ٹریولنگ ریزرومیںعبدالواحد بنگلزئی، مہران ممتاز، محمد عمران جونیئر، محمد عرفان خان نیازی اور مبصر خان کو شامل کیا گیا ہے۔سپورٹ اسٹاف میں شاہد اسلم٠ہیڈ کوچ اور منیجر، عمر رشیدبولنگ کوچ، حنیف ملک بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ اور حافظ نعیم الرسول فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان
نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ 25 سے 26 ستمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر روانہ ہوگئے۔
قطر کے وزیر مملکت برائے ثقافت اور اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کو مدعو کیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ثقافتی امور پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ثقافتی منصوبہ بندی اور ترقی کے اشاریوں کے شعبوں میں مشترکہ ثقافتی عمل کو بڑھایا جائے اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ وغیرہ سے نمٹا جاسکے۔
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
جرم 2 دن پہلے
فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں کینیڈا سے تعاون کرے، جسٹن ٹروڈو
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ