Advertisement

کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

برمنگھم : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے بدترین  شکست  سے دوچار کیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 5th 2022, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی کھلاڑی کافی جارح مزاج نظر آئے لیکن بعد میں آسٹریلوی کھلاڑی گول پر گول کرتے رہے۔

 پاکستان ہاکی ٹیم  کو کینگروز کے ہاتھوں میچ میں 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی۔ 

ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

Advertisement