پاکستان
مقبوضہ کشمیر کے شہری 3 سال سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں : وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیرِ خارجہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 3 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ استحصالِ کشمیر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا، کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیرِ خارجہ نے بھارت سے یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپیل کی ہے کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ تین سال قبل آج کے دن (5 اگست 2019ء کو) بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا ۔
بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کردیا گیا ، اس قانون کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔
بل کے مطابق ریاست لداخ اور جموں اینڈ سرینگر پر مشتمل ہوگی۔ دونوں علاقے مرکزی حکومت کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت ہونگے۔
آرٹیکل 370 کا خاتمہ صدارتی حکمنامے کے تحت کیا گیا ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم ہو گئی ہے۔
اس آرٹیکل کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی حاصل تھی۔ اسی شق کے تحت بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست جموں کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے تھے۔
پاکستان
ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، شیخ رشید احمد
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 62 وزرا سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔ رات 11 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔
وزیراعظم،وزیراعلی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔اب 9قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ،جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 13, 2022
پاکستان
جمہوریت ہمیشہ شب خون کے بعد نئے جذبے سے واپس آئی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو یہ پھر نئے جذبے سے لوٹی۔

پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر اسلام آباد میں قومی پرچم کی پینٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر پولیس اور ایف سی کے دستوں نے سلامی پیش کیا۔
ایس ایس یو سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس کے دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز نے ٹریفک ٹرانسپورٹ فلیٹ فلیگ مارچ بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلح افواج اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈی چوک ہمیشہ احتجاج کے لیے استعمال ہوا ہے لیکن آج ڈی چوک پر ہنرمند بچے قومی پرچم کی پینٹنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر قوم اکھٹی ہوئی ہے۔ قائداعظم کی جدوجہد نے یہ ملک بنایا اور ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اس مٹی کا مستقبل ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو مارچ پاسٹ کے لیے بھیجنے پر وزیرداخلہ کے مشکور ہیں۔ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو یہ پھر نئے جذبے سے لوٹی۔ ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کو نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ناقابل تسخیر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کو ملک کی تمام صوبائی اکائیوں کے ساتھ جوڑا ہے اور ن لیگ کے دور میں دہشت گردی ختم کی گئی جبکہ ترقی کو 6 فیصد پر پہنچایا گیا۔ جمہوری قیادتیں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی رہی ہیں اور نوجوان پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
پاکستان
صدر کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدی جو 15سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ان کی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
60 سال یا زائد عمر کی خواتین جو 10سال یا زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کی بقیہ سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
صدر کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی کے مجرموں سمیت ریاست مخالف سرگرمیوں اور اغوا میں ملوث مجرموں کی سزاؤں پر نہیں ہوگا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جتنی ملاقات اور فون پر شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اتنی بطور وزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی:صدر پاکستان
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کورونا وائرس : ملک میں مزید 11 اموات ، 624 متاثر
-
پاکستان 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع
-
دنیا 2 دن پہلے
ہر قسم کے ویزے پر عمرہ ادائیگی کی اجازت
-
کھیل ایک دن پہلے
اسلامک گیمز:قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان