راولپنڈی: کامن ویلتھ گیمزمیں میڈل جیتنے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مسلح افواج کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نےنوح دستگیربٹ کو گولڈ میڈل جبکہ شاہ حسین شاہ کو برانز (کانسی ) میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کاجھنڈا بلند کیا ، آخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے لکھا کہ پاکستان زندہ باد۔
Congratulations from Pakistan Armed Forces to Nooh Dastagir Butt for winning Gold Medal & Shah Hussain Shah for winning Bronze Medal in Commonwealth Games making Pakistan proud.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 5, 2022
Pakistan ?? Zindabad pic.twitter.com/FQ6Ss0PxDE
واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز2022 میں پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
نوح دستگیربٹ 109پلس کیٹگری میں ان ایکشن ہوئے تھے، انہوں نے اسنیچ میں ریکارڈ173 کلو وزن اٹھایا اورکلین اینڈ جرک میں 232کلوکے ساتھ میدان مارا جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 405کلو وزن گرام وزن اٹھایا تھا۔
شاہ حسین شاہ نے جوڈو کے ایونٹ میں مائنس 90 کلو گرام کیٹگری کے میچ میں جنوبی افریقا کے ایتھلیٹ کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 13 منٹ قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 منٹ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 گھنٹے قبل



