اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کا صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکریٹری جنرل برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن روک دیے ۔


تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے چوہدری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست پر سماعت کی ، چوہدری شجاعت کی طرف سے بیرسٹر عمر اسلم کمیشن میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ 28 جولائی کو سوشل میڈیا پر بغیر دستخط شدہ خط سے معلوم ہوا کہ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہے ، اس اجلاس میں پارٹی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو ہٹا دیا گیا۔
وکیل چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں صدر اور جنرل سیکریٹری کے الیکشن کا اعلان کیا گیا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی وجود ہی نہیں رکھتی ، پارٹی ممبران کو اس اجلاس کا نوٹیفکیشن نہیں ملا، جن ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ان کی کوئی فہرست نہیں۔
درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ غیر قانونی اجلاس تھا، پارٹی کے صدر اور جنرل سیکریٹری برقرار ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو جنہوں نے خود کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ممبر ظاہر کیا، اجلاس میں شرکت کی۔
چوہدری شجاعت حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ پارٹی صدر استعفے سے ہٹ سکتا ہے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ پارٹی صدر کو برطرف کرے ، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دوبارہ الیکشن شیڈول کا اعلان بھی غیر قانونی ہے، پارٹی کا غیر قانونی الیکشن 10 اگست کو کرایا جا رہا ہے۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، اسٹیٹس کو برقرار رہے گا، چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر اور طارق بشیر چیمہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل برقرار رہیں گے۔
بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کیس کی اگلی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ4 اگست کو مسلم لیگ ق انٹرا پارٹی انتخابات کو رکوانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چوہدری شجاعت حسین کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور پرویز الہیٰ نے چوہدری شجاعت کی مخالفت کے باوجود تحریک انصاف کی حمایت کی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 8 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل



