تجارت
آئی ایم ایف پروگرام : آرمی چیف کا سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ
راولپنڈی : پاک فوج کے سپہ سالا ر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

جی این این کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ آرمی چیف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے ۔
رابطے میں آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ، آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر ملنے کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے رابطہ کیا تھا ۔ رابطے میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرز قرض دینے کا عمل تیز کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔
رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے امریکہ کو آئی ایم ایف سے قرضے کی جلد فراہمی بارے اپنا کردار ادا کرنے اور آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جلد ازجلد بلانے پر زور دیا ۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو قرض کے لیے پاکستان کو ’اسٹاف لیول کی منظوری‘ دے دی تھی، لیکن یہ لین دین پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے 6 بلین ڈالر کے توسیعی فنڈ کی سہولت کا حصہ ہے۔
پاکستان
ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا
راولپنڈی:ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہوٹل کی بکنگ کے مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو 17 میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے ہوٹل بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ بڑی تعداد میں سیاحوں کے مری کا رخ کرنے کی وجہ سے مال روڈ، بھوربن، گھڑیال، جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں جس سے ٹریفک کی رفتار انتہائی سست ہو گئی ہے۔
پاکستان
انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں
اسلام آباد: انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شدید تنقید کا سامنا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن آف پاکستان نے دیصلہ کیا ہے کہ 100 سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔
ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو 100 سال یا اس سے زائد ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کی ہدایت کر دی ہے۔
پاکستان
پاکستان کی اسرائیلی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت
پاکستان نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیز اقدام سے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر 3 دن کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید اور 360 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا شریف خاندان کی سکیورٹی پر معمور 500 اہلکار واپس بلانے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی پرقاتلانہ حملہ،6افراد جاں بحق
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یوٹیوب نے صارفین کیلئے شاندارفیچر متعارف کروا دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہدا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدر پاکستان کا بیان سامنے آ گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
حافظ آباد : بس حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی
-
دنیا 2 دن پہلے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق