پاکستان
عمران خان کا لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس
سابق وزیر اعظم عمران خان بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے لواحقین سے اظہار افسوس کرنے ان کے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس کے لیے ان کے گھر گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
جاری پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد- لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت- لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی بلندئ درجات کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی- pic.twitter.com/MHuYUnL8kh
— PTI (@PTIofficial) August 5, 2022
پاکستان
انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں
اسلام آباد: انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شدید تنقید کا سامنا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن آف پاکستان نے دیصلہ کیا ہے کہ 100 سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔
ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو 100 سال یا اس سے زائد ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کی ہدایت کر دی ہے۔
پاکستان
پاکستان کی اسرائیلی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت
پاکستان نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیز اقدام سے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر 3 دن کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید اور 360 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
پاکستان
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا،70 سے زائد اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فون سروس پیر کی صبح سے بند کردی جائے گی، ملک بھر کے 70 سے زائد اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی معاونت سے حساس ترین اضلاع کی ایک فہرست تیار کی ہے۔
حساس قرار دیے گئے تمام اضلاع نویں محرم الحرام کو صبح 9 سے رات 12 بجے اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔
واضح رہے کہ حکام کی جانب سے نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے پیش نظر ملتان اور لاہور میں میٹرو بس سروسز بھی 2 دن کیلئے معطل کر دی ہیں جبکہ کراچی میں گرین بس سروس 3 روز تک بند رہے گی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
حافظ آباد : بس حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی پرقاتلانہ حملہ،6افراد جاں بحق
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایمن الظواہری کی ہلاکت، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو: ڈی جی آئی ایس پی آر
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہدا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدر پاکستان کا بیان سامنے آ گیا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یوٹیوب نے صارفین کیلئے شاندارفیچر متعارف کروا دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ