Advertisement
پاکستان

جماعت اسلامی کا حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے 12 اگست سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 5 2022، 11:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جماعت اسلامی کا  حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عوام کو اپنے حق اور اس ظلم کے خلاف اُٹھنے کی ضرورت ہے، 22 کروڑ عوام اپنے مسائل اورمشکلات کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد ناکام ہوچکا ہے، پی ڈی ایم کے غلط فیصلوں کا بوجھ عوام پر پڑرہا ہے، عام آدمی کومعلوم ہی نہیں کہ حکومت کس کس طرح لُوٹتی ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی سپلائی کمپنیاں ختم کی جائیں، بجلی کی قلت پوری کرنے کے لیے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے، ملکی حالات کی وجہ سے ہر پانچواں شہری ڈپریشن کا شکار ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement