Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں پانچ سالہ بچی سمیت دس افراد شہید ہو گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 6 2022، 5:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ غزہ میں 5 سالہ بچی سمیت 10 فلسطینوں کی شہادت اسرائیلی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر سزا کے خوف سے بالاتر ہو کر ظلم کرنے والے کا کوئی وجود ہے تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

 

واضح رہے کہ غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں ۔

 گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement