جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا 

فیس بک نے یکم اکتوبر سے  لائیو شاپنگ کے فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں  مطلع کیا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر 2022 سے فیس بک  پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کرسکیں گے۔

فیس بک پر لائیو اسٹریم ویڈیو کا فیچر متعدد آزمائشوں کے بعد دو سال قبل عوامی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا ایپ کاکہنا ہے کہ صارف لائیو ایونٹس کو اگرچہ نشر کرنے کے لیے فیس بک لائیو کا استعمال کرسکیں گے لیکن وہ فیس بک لائیو ویڈیوز میں پروڈکٹ پلے لسٹس بنانے یا پرڈکٹس ٹیگ نہیں کرسکیں گے۔

یہ فیچر تخلیق کاروں اور برینڈز کو سامان فروخت کرنے، ناظرین اور ممکنہ طور پر نئے صارفین سے جڑنے کا راستہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

فیس بک کے مطابق کیونکہ  مختصر دورانیے کی ویڈیو ز صارفین  کی توجہ زیادہ تیزی سے حاصل کررہی ہیں اسی لیے   ہم بھی فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی توجہ ریلز پر مرکوز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریلز فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی مختصر دورانیے کی ویڈیو پروڈکٹ ہے۔ 

مبصرین کا ماننا ہے کہ  فیس بک چین کی ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے ریلز پر زیادہ کام کر رہا ہے ۔ 

فیس بک   کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر صارفین ویڈیو کے ذریعے لوگوں تک پہنچنا اور انہیں متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز اور ریلز ایڈز کے ساتھ تجربے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

فیس بک  کے مطابق اگر آپ اپنی پرانی لائیو ویڈیو کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سے اپنے پیج یا کریئیٹر اسٹوڈیو سے اسے ڈاؤن لوڈ بھی  کرسکتے ہیں۔

کھیل

میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فلوریڈا: بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک کو شکست دی۔ میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک ک6-3، 6-7(4-7) اور 7-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ ٹاپ فور رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔

قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔

لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll