پاکستان
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو طلب کرلیا
لاہور:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو طلب کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو 11 اگست کو طلب کرلیا گیاہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی مانیٹرنگ ٹیم پشاور، لاہور،کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کورڈنیشن کرے گی، انکوائریاں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء کے تحت کی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمز 5 ممبران پر مشتمل ہو گی جس کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ اطہر وحید کریں گے، ذونل کمیٹیاں تحریک انصاف کے اثاثوں کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کریں گی۔
پاکستان
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے
تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔ مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔
تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کا بیان
— PTI (@PTIofficial) September 24, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار
نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے،
تحریک…
ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔
پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔
جرم
واردات کے دوران فائرنگ ، 2سالہ بچی اور باپ جاں بحق
یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی چمڑ اچورنگی پر مبینہ طور پر فائرنگ ہوئی ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئےہیں ۔
پولیس روایتی طریقے سے سستی کا شکا ر ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت ہی باپ بیٹی کی موت کا سبب بنی ہے ،چوروں کی بندوقیں 15 منٹ کراچی پولیس کو للکارتی رہیں لیکن پولیس ہمیشہ کی طرح غفلت کا شکار رہی جس کے باعث باپ بیٹی چل بسے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ۔
کراچی: کورنگی چمڑاچورنگی پر فائرنگ،باپ اور 2 سالہ بچی جاں بحق#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/QBFAIWpAfV
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پش آیا ، ملزمان موٹر سائیکل پر تھے، ملزمان فائرنگ کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔
یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
دنیا
سعودی عرب سمیت متعدد مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے،اسرائیلی وزیرخارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس نے واضح کر دیا کہ جب تک فلسطین کا کوئی حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔

اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نےحال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے ساتھ ہی 6 سے 7 مسلم ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے،ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ سعودی عرب کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے چھ یا سات ممالک کا تعلق ایشیا اور افریقا سے ہوگا۔
ایلی کوہن نے کہا کہ انہوں نے کئی ایسے مسلم ممالک کے اہلکاروں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان کوئی رسمی تعلق نہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس نے واضح کر دیا کہ جب تک فلسطین کا کوئی حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ حال ہی میں ان کی کسی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔
سعودی عرب سے امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے،وزیر خارجہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/RvJp6Yc5QA
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
کوہن نے پچھلے ماہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی لیبیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس پر نجلا منقوش کو نہ صرف عہدہ بلکہ ملک چھوڑنا پڑگیا تھا اوراب ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے قومی دن پر اسرائیل کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی، اسرائیل کا کہنا تھا کہ وہ سعودی شاہ، سعودی حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا