پاکستان
فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کر دیا گیا
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب بنا دیا گیا ہے۔

نیا عہدہ ملنے پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی ترجمانی میرے لیے اعزاز ہے، عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کےاعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اللہ پاک کی ذات نے نبی پاکٌ کے صدقےعزت بخشی ہے، عمران خان کے ویژن اور چودھری پرویزالہی کی عزت کا پہرے دار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے عزت ذلت کے فیصلے زمین پر نہیں آسمان پر ہوتےہیں۔ میں اپنے لیڈر عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
پاکستان
وزیرِ اعظم کا جنوبی سندھ میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پردکھ کا اظہار، متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اےاور صوبائی حکومت کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور ان کی فوری امداد ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری طور پر 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیا جائے ۔ متاثرین کو کھانے اور صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیرِ اعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نبٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی امریکی کمپنیز کیساتھ معاہدوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلُک سے معاہدے کیا اور پی ٹی آئی کی سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے معاہدہ کیا اور پی ٹی آئی کے لیے مارچ 2022 کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ 7 مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی 22 مارچ کو سابق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی۔ عمران خان نے امریکہ میں اپنا اچھا امیج بنانے کے لیے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو پی ٹی آئی کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟ اور بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لیے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات داؤ پر لگا دیئے۔
دنیا
امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان
واشنگٹن : امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مزید 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آج ( بدھ) ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری امداد کے طور پر ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے تھے ۔امریکا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ،گرفتاری کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
اکتوبر میں تیل ،ڈالر اور بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی:خرم دستگیر
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا:عمران خان
-
کھیل 2 دن پہلے
فیفا نےبھارت کی رکنیت معطل کردی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلوچستان:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
25مئی کو دھرنا دیتا تو ملک میں انتشار پھیلتا،ضمنی الیکشن ہم دھاندلی کے باوجود جیتے ،شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا:عمران خان